- الإعلانات -

کبڈی ورلڈکپ 2020ءکا فائنل روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

تفصیلات کے مطابق پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارتی کبڈی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین کبڈی ٹیم کو 32 کے مقابل میں 42 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے ایرانی ٹیم کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ اتوار کے روز لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل ایران اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کیلئے بھی مقابلہ ہو گا۔