- الإعلانات -

آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل…

بنگلور ۔ 28 مارچ  آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ (کل) بدھ کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جبکہ گروپ بی سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز نے ناک آﺅٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ میزبان بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے اپنے چاروں میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے چار میں سے تین میچز جیتے۔ گروپ بی میں انگلینڈ کی ٹیم ناقابل شکست رہی، ویسٹ انڈیز نے تین میچ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ کل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کی کپتان نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ کانٹے دار ہوگا۔ میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ 31 مارچ کو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 3 اپریل کو کھیلا جائیگا۔