- الإعلانات -

وکٹوریہ آزارینکا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میامی ۔  بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا اور ہسپانوی ٹینس سٹار گاربین موگوروزا اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ روبرٹا وینسی تیسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری ویمنز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا نے پولینڈ کی مگدا لینا لینٹی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-0 رہا۔ ایک اور میچ میں امریکہ کی میڈیسن کیز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹالین روبرٹا وینسی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ہسپانوی ٹینس سٹار گاربین موگوروزا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کی نیکولی گبز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔