- الإعلانات -

وسیم اکرم کو ممبئی میں لائیو پروگرام کے دوران نامعلوم افراد نے بات کرنے سے روک دیا

ممبئی ۔  سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کو ممبئی میں لائیو پروگرام کے دوران نامعلوم افراد نے بدسلوکی کا نشانہ بنایا اور انہیں بات کرنے سے روک دیا۔ کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ممبئی میں آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ کے دوران ہندی نیوز چینل پر لائیو تبصرہ کر رہے تھے کہ چند نامعلوم افراد سٹوڈیو میں داخل ہوئے اور ان میں سے ایک شخص نے ان کے سامنے سے مائیک اٹھا لیا اور انہیں بات کرنے سے روک دیا۔ اس حرکت پر خود ٹی وی کے میزبان بھی حیران رہ گئے۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم کو زبردستی روکنے والے افراد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔