- الإعلانات -

ثانیہ مرزا کا میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ایونٹ میں سفر دوسرے راﺅنڈ میں تمام

میامی ۔ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز ایونٹ میں سفر دوسرے راﺅنڈ میں تمام ہو گیا۔ نیکولیسکو اور گاسپرین نے ثانیہ اور ہنگس کو شکست دی۔ میامی میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں گاسپرین اور نیکولیسکو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔