- الإعلانات -

پی سی بی کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر شکست کے ذمہ دار کرکٹرز کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے، رانا علی سلمان

لاہور۔ رکن پنجاب اسمبلی و شیخوپورہ سٹیڈیم ٹرسٹ کے ممبر رانا علی سلمان نے قومی کرکٹ ٹیم میں سیاست کرنے والے کرکٹرز کو ملکی سیاست میں حصہ لینے کی دعوت دیدی۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر رانا علی سلمان نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی طر ف سے د یئے گئے بیان کہ قومی ٹیم میں پارلیمنٹ سے زیادہ سیاست ہوتی ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ٹیم کی شکست کے بارے میں وقار یونس کی رپورٹ لیک کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے اور اس سلسلہ میں غیر جانبدار افراد پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنا ئی جا ئے ۔انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست کی وجوہات کاجائزہ لینے والی پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو جلد از جلد اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے کر حقائق عوام کے سامنے لانا چاہئیں اور پی سی بی کو اس رپورٹ کی روشنی میں شکست کے ذمہ دار کرکٹرز کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے ۔