- الإعلانات -

کپتان اور کوچ کے بیان ریکارڈ ‘سابق کھلاڑیوں نے بھی اپنی تجاویز دےدیں

پی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا
کپتان اور کوچ نے بیان ریکارڈ ‘سابق کھلاڑیوں نے بھی اپنی تجاویز دےدیں.
لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی جانے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا۔ کپتان اور کوچ نے بیان ریکارڈ کرادئیے ۔ سابق کھلاڑیوں نے بھی اپنی تجاویز دے دیں۔پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے دوروزکے دوران وقار یونس‘ منیجر انتخاب عالم،سلیکشن کمیٹی کے ارکان‘ سابق کپتان محمد یوسف، ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر،جلال الدین نے ملاقات کی۔ سابق کھلاڑیوں نے ٹیم کی خراب پرفارمنس پر اپنی اپنی رائے دی۔ اب کمیٹی ایک دو روز میں اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث فون پر بیان ریکارڈ کرایا۔ بوم بوم کا کہنا تھا کہ وہ اکیلے شکست کے ذمہ دار نہیں تاہم ان کی خراب پرفارمنس سے ٹیم کی کارکردگی پر بھی اثر پڑا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 45منٹ تک کپتان شاہد آفریدی سے سوالات کیے۔