- الإعلانات -

گپٹل اور ولیمسن کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہزار رنز کی شراکت مکمل

دہلی ۔ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہزار رنز کی شراکت مکمل ہو گئی، یہ دنیا کی دوسری جوڑی ہے جس کے درمیان ہزار رنز کی شراکت مکمل ہوئی ہے، اس سے قبل شین واٹسن اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان بھی ہزار رنز کی شراکت بن چکی ہے، دونوں کے درمیان اب تک 1154 رنز بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں گپٹل اور ولیمسن ٹیم کو جاندار آغاز دینے میں ناکام رہے البتہ انہوں نے 17 رنز جوڑ کر شراکت داری میں ہزار رنز مکمل کئے۔