- الإعلانات -

عالمی ادارہ صحت نے کروناوائرس کووباقراردیدیا،30 مارچ تک تعلیمی ادارے بنداورکھیلوں کی سرگرمیاں معطل کی جائیں،رحمان ملک

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کروناوائرس کیخلاف غیرسنجیدہ رویہ ترک کرے،حکومت عوام کی صحت سے کھیلنابندکرے،انہوں نے کہا کہ 30 مارچ تک تعلیمی ادارے بنداورکھیلوں کی سرگرمیاں معطل کی جائیں،ان کا مزید کہناتھا کہ دفعہ 144 نافذاور10 سے زائدافرادکے اجتماع پرپابندی عائدکی جائے۔رحمان ملک نے کہاکہ اسمبلیوں کے اجلاس 30 مارچ تک نہ بلائے جائیں،عالمی ادارہ صحت نے کروناوائرس کووباقراردیاہے،حکومت کی کوششیں ناکافی ہیں