- الإعلانات -

پی ایس ایل میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کو دستبرداری کی پیشکش اور کرکٹرز کی واپس جانے کی خبریں، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم انتظامیہ کی وضاحت بھی آگئی

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ نے وضاحت کی ہے کہ انکی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے لیگ ادھوری چھوڑ کر اپنے ملک واپس جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

خبر رساں ایجنسی آئی این پی کے مطابق پی سی بی کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ اگر وہ ٹورنامنٹ دستبردار ہونا چاہیں تو ہوسکتے ہیں۔پی سی بی حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ، احتیاطی تدابیر اور ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ذرائع پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کی خواہش ظاہرکی جس کے بعد پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کواپنے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔ فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے کھلاڑی واپسی کے خواہاں ہیں۔ترجمان پی سی بی بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کوفیصلے کا حق حاصل ہے، کھلاڑیوں نے اپنا حق استعمال کیا تو باقاعدہ اعلان کریں گے