- الإعلانات -

پی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں کا وطن واپس جانے کا فیصلہ

لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل 10 غیرملکی کھلاڑیوں اور ایک کوچ نے واپس جانے کی خواہش ظاہرکی جس کے بعد پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کواپنے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔ فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے کھلاڑی واپسی کے خواہاں ہیں۔[wp_ad_camp_1]

Peshawar Zalmi – Tom Banton, Carlos Brathwaite, Liam Dawson, Lewis Gregory and Liam Livingstone

Quetta Gladiators – Jason Roy and Tymal Mills

More: https://t.co/ynQEY7XFjj

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 13, 2020

کورونا وائرس کے خوف سے اب تک پی ایس ایل چھوڑ کر واپس اپنے ملک جانے والوں میں کراچی کنگز کے الیکس ہیلز، ملتان سلطانز کے ریلی روسو اور جیمز ونس، پشاور زلمی کے ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، جیمز فوسٹر (کوچ)، لوئس گریگری اور لیام لیونگ اسٹون جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔[wp_ad_camp_1]

ترجمان پی سی بی کے مطابق ان کھلاڑیوں کے پی ایس ایل سے آؤٹ ہونے کے بعد تمام ٹیموں کو قانون کے مطابق متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کی اجازت ہوگی، جس کی منظوری ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی دے گی جب کہ پی سی بی اس ضمن میں صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا رہے گا اور اس دوران وہ  تمام ٹیم مالکان سے رابطے میں رہے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔[wp_ad_camp_1]