- الإعلانات -

کرس گیل کا رواں سال ویسٹ انڈیز کے لیے نہ کھیلنے کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے رواں سال ویسٹ انڈیز کے لیے نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حالیہ ہی ایک انٹر ویو کے دوران کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے رکن بننے اہل نہیں ہیں اس لیے شائقین کرکٹ انہیں اب اگلے سال ہی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتا دیکھ سکیں گے۔36سالہ بلے باز نے اپنی ٹیم کی میچ فیس مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے چیریٹی میں دے دیں گے