- الإعلانات -

کیا ڈین جونز پاکستانی ٹیم کے کوچ بن ساکتے ہیں

پاکستان کے سابق کپتان اورمایہ نازفاسٹ بائولروسیم اکرم سابق آسٹریلوی کھلاڑی اوراسلام آبادیونائیٹڈکے کوچ ڈین جونز کوپاکستانی ٹیم کاکوچ بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔ڈین جونز سابق آسٹریلوی کھلاڑی اوراپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے کافی مشہورہیں واضح رہے کہ ڈین جونز اس سے قبل مسلمانوں اورخصوصاًپاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں تضحیک آمیز ریمارکس دے چکے ہیں ۔زرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اورسابق کرکٹرز نے ڈین جونز کے پاکستانی ٹیم کے کوچ بنانے کی سخت مخالفت کی ہے۔ڈین جونز نے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بارے میں بھی تضحیک آمیز بیان دیاتھا۔ڈین جونز آسٹریلوی ٹیم سے 1992 میں متنازعہ معاملات پرڈراپ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ موصوف نے جنوبی افریقی کرکٹرہاشم آملہ کودہشت گردقراردیاتھا