- الإعلانات -

نابالغ لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر سابق ومبلڈن چیمپئن بوب ہیوٹ کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم سے نکال دیا گیا

میلبورن ۔ سابق ومبلڈن چیمپئن اور آسٹریلین سٹار بوب ہیوٹ کو نابالغ لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم سے نکال دیا گیا۔ 76 سالہ ہیوٹ کو گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں دو نابالغ لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں سزا سنائی تھی۔ ہیوٹ کو 1992ءمیں انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا، 2012ءمیں انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔ ہیوٹ کو نو ڈبلز گرینڈسلام ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے ڈبلز میں پانچ ومبلڈن، دو آسٹریلین اوپن جبکہ فرنچ اور یو ایس اوپن ایک، ایک بار جیت رکھے ہیں۔ انہوں نے چھ مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلام ٹائٹلز بھی جیتے ہوئے ہیں۔