- الإعلانات -

قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 12 اپریل سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیراہتمام15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 12 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال مےں شروع ہو گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی16،16 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور ر گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں سند ھ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی،منیجرز میٹنگ 11 اپریل کو شام چار بجے ہوگی اور چیمپئن شپ 17 اپریل تک جار ی رہے گی۔