- الإعلانات -

کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وباءکے باعث کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ترک کرنی ہوںگی، معین الدین

قومی ٹینس کوچ معین الدین قومی ٹینس کوچ معین الدین نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وباءکے باعث وقتی طور پر کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ترک کرنی ہوںگی۔ گذشتہ روز انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے کیونکہ کرونا وائرس کی وباءپوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری سب کی قومی ذمہ داری ہے کہ احتتاطی تدابیر پر عمل کر کے اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں اس بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھروں میں رہ کر خوش نہیں ہے لیکن کورونا وائرس کے باعث گھر میں رہنا ہماری مجبوری بن چکی ہے۔ معین الدین نے کہا کہ کھلاڑی اور عوام اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کے کھلاڑی اپنے اپنے گھروں میں بھی پریکٹس کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کا باہر گھروں سے باہر نکلنا بڑا خطرناک ثابت ہے لہذا عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں