- الإعلانات -

کھلاڑیوں کو فٹنس لیول برقرار رکھنے کے لئے گھروں میں ہی تربیت حاصل کرتے رہنا چاہیے، قمر زمان

 پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فٹنس لیول برقرار رکھنے کے لئے گھروں میں تربیت حاصل کرنا چاہیے، انٹرنیشنل سکوش فیڈریشن اور پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن(پی ایس اے) نے تمام سکواش کے مقابلے کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کئے ہیں، جون کے بعد حالات بہتر ہونے کی صورت میں ایونٹ ری شیڈول کئے جائیں گے۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے سکواش سیمت تمام عالمی اور قومی ایونٹس ملتوی کر دیے گئے ہیں تاہم تمام کھلاڑیوں بالخصوص سکواش کے کھلاڑیوں کو اپنا فٹنس لیول برقرار رکھنے کے لیے گھروں میں تربیت حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں تربیت حاصل کرنے سے کھلاڑی 100فیصد نہ ہو توکم سے کم 70فیصد فٹ رہ سکتا ہے۔ قمر زمان نے کہا کہ اگر کھلاڑی ایک مرتبہ سپورٹس چھوڑ دیں تو وہ تین ماہ پیچھے چلا جاتا ہے اس لیے کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنے کے لیے فزیکل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سکواش فیڈریشن اور پی ایس اے نے برٹش اوپن سیمت تمام عالمی ایونٹس جون تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جون کے بعد اگر صورتحال میں بہتری آتی ہے تو تمام ایونٹس کو ری شیڈول کیا جائے گا