- الإعلانات -

معروف کھلاڑی کی کرکٹ کےمیدان میں واپسی نے ہل چل مچا دی

کرکٹ کی دنیا آئے روز تبدیلیوں کی حامل ہے ، کوئی آ رہا ہے ، کوئی جا رہا ہے اور جانے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔اس سب سے ہٹ کے کرکٹ شائقین کے لئے ایک اچھی خبر کہ معروف کھلاڑی کیون پیٹرسن اب کھیل کے میدان میں واپس آ رہے ہیں ۔ 35سالہ سابق برطانوی کپتان نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ممکن ہے کہ وہ 2018ءمیں اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے نظر آئیں ،اگر ایسا ہوتا ہے تو ہوگا اور اگر نہ ہو ا تو نہیں ہوگا ، میں انٹر نیشنل کرکٹ مس کرتا ہوں تاہم کسی کو اس کا احساس نہیں ہونے دیا ،ان کے لیے ابھی جنوبی افریقہ کیلئے کرکٹ کھیلنے کا اہل ہونے کے لیے پونے دو سال کاوقت باقی ہے اور اگر اس دوران انہیں انگلینڈ نے واپس بلایا تو وہ ضرور جائیں گے۔ پیٹرسن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب بھی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور 10سال کی انٹر نیشنل کرکٹ اور 100ٹیسٹ کھیلنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔یاد رہے کہ پیٹرسن نے جنوری 2014ءمیں آخری بار انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد سے وہ دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگز کھیل رہے ہیں۔