- الإعلانات -

خواتین کھلاڑی کورونا وائرس کی وباءکے خطرے کے باعث غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلیں، فائزہ عامر

پاکستان تھروبال فیڈریشن خواتین ونگ کی صدر فائزہ عامر نے کہا ہے کہ خواتین کھلاڑی کورونا وائرس کی وباءکے باعث غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ کورونا وائرس کی وباءکے باعث پوری دنیا پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑی کورونا وائرس کی وباءکے باعث آﺅٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں اور اپنے اپنے گھروں میں محدود رہیں تاکہ کورونا وائرس کی وباءسے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں اور اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وباء سے بچنے کے لئے سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے میل جول سے بھی گریز رکھیں۔ انہوں نے خواتین کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کھلاڑی اپنے اردگرد کے گھروں کی خواتین کو کورونا وائرس کی وباءسے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں