- الإعلانات -

انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا حتمی فیصلہ

پی سی بی نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے سابق کپتان انضمام الحق نے اہم ملاقات کی ،ملاقات چیئرمین پی سی بی کی کینٹ میں واقع رہائش گاہ پر ہوئی۔ملاقات میں انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر اپنی شرائط شہریارخان کو بتادیں جس کے بعد شہریار خان نے بھی انضمام الحق کو سلیکشن میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ اعلی بورڈ حکام کے مطابق پی سی بی جلد انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر تعیناتی کا اعلان کریگاجس کے بعد انضمام الحق اپنے 3ساتھی سلیکٹر چنیں گے جو ممکنہ طور پر کراچی ، لاہور اور پشاور سے ہوں گے۔