- الإعلانات -

منظور علی عارف کو عامر کیبلز کی جانب سے گولڈ میڈل دیا گیا

لاہور ۔ سابق آل راﺅنڈر کرکٹر، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف کی قومی کھیلوں میں گراں قدر خدمات پر عامر کیبلز کی جانب سے انہیں گولڈ میڈل دیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں منظور علی عارف نے کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عامر الیاس بٹ کھیل اور کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں اور انہوں نے ایک بڑا ٹورنامنٹ کلب کرکٹ کی صورت میں منعقد کروا کر کھلاڑیوں کے دل جیتے۔ انہیں جتنا بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کا نام بطور چیف سلیکٹر زیر غو ر لانے کا فیصلہ بہترین ہے ان کی تعیناتی سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا بلکہ ملکی کرکٹ ترقی کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ قومی سلیکٹر کے ساتھ ساتھ کوچ بھی قومی ہونا چاہیے ملک میں تجربہ کار کوچز کی کمی نہیں۔ ہمیشہ ہم نے اپنے قومی کوچز کی بدولت بڑے ٹائٹل حاصل کئے ہیں۔