- الإعلانات -

کرس گیل کی کارکردگی سے پریشان نہیں، جلد فارم میں آجائیں گے، ویرات کوہلی

بنگلور ۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ وہ کرس گیل کی حالیہ کارکردگی سے پریشان نہیں، وہ ایک منجھے ہوئے بلے باز ہیں اور جلد فارم بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کرس گیل ورلڈ ٹی 20 میں انگلینڈ کے خلاف 47 گیندوں پر سنچری بنانے کے بعد ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے، اسی طرح ان کی آئی پی ایل کے ابتدائی دو میچوں میں بھی پرفارمنس انتہائی ناقص رہی، بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں کرس گیل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں، وہ دنیا کے بہترین بلے باز ہیں، انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ بھی ان کو فارم میں دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ جلد فارم بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ کرس گیل آئی پی ایل کے پہلے میچ میں ایک اور دوسرے میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔