- الإعلانات -

’’یہ میرا پاکستان ہے‘‘ بابر اعظم تنور والے کے جذبہ انسانیت کے معترف

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غریب لوگوں کو روٹی مفت فراہم کرنے کی پیشکش کرنے پر تنور والے کے جذبہ انسانیت کی تعریف کر ڈالی اور فخر سے کہا ہے کہ یہ میرا پاکستان ہے۔

کرکٹر بابر اعظم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تنور والے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پاکستان ہے، یہ ہی انسانیت ہے، میرا اس دوست کو سلام ہے جو انسانیت کے ناطے ایسے مستحق اور ضرورت مند افراد کو روٹی مفت دے رہا ہے جو اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

This is my Pakistan. This is humanity. Salute to you my friend for providing free bread to those who can’t afford it. #RiseAndRise pic.twitter.com/6pzATKDJM8
— Babar Azam (@babarazam258) June 7, 2020

مداحوں نے تنور والے کے اس جذبے کو بہت سراہا اور ساتھ ہی بابر اعظم کی جانب سے اس جذبہ خدمت کے اعتراف کو بھی پذیرائی دی۔