- الإعلانات -

عمر اکمل کو ایک اور ’’کلین چٹ ‘‘مل گئی, پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ کھیلنے والی بلوچستان کی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو سٹیج ڈرامہ دیکھنے کے دوران لڑائی جھگڑا کرنے کے الزام سے ’’کلین چٹ ‘‘ دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ میں شریک عمر اکمل نے کرکٹ بورڈ کے قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بعض ساتھی کرکٹر ز کے ہمراہ شراب و شباب کے مزے لوٹنے کے ساتھ ساتھ سٹیج اداکاراؤں کی پرفارمنس دیکھی، اس دوران جب ایک اداکارہ نے اپنا گانا مکمل کیا تو عمر اکمل اور انکے ساتھی کھلاڑیوں نے گانا دوبارہ سنوانے کی ضد کی تاہم سٹیجچ انتظامیہ کی جانب سے انکار پر انہوں نے انتظامیہ سے بدتمیزی کی اور لڑائی جھگڑا کیا جس کے بعد پی سی بی سکیورٹی اور ویجیلنس یونٹ نے ان کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور اس کی ابتدائی رپورٹ میں عمر اکمل کو کلین چٹ مل گئی ہے ،رپور ٹ کے مطابق تھیٹر مالکان یا وہا ں لگے کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لینے کے بعد بھی عمر اکمل کیخلاف لڑائی جھگڑے کا کوئی ثبوت نہیں ملا.