- الإعلانات -

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی زخمی

آسٹریلین فاسٹ باﺅلر جوہن ہیسٹنگ ٹخنے کی انجری کے باعث آئندہ ویسٹ انڈیز میں ایک روزہ سہ فریقی سیریز کےلئے دورے سے باہر ہوگئے ہیں اور انکی جگہ سکاٹ بولانڈ لیں گے۔30سالہ ہیسٹنگ انڈین پریمئیر لیگ کے دوران اپنا ٹخنہ زخمی کربیٹھے ہیں اور ایکسرے کےلئے انکی وطن واپسی ہوگئی ہے جس میں انہیں آپریشن کی تشخیص ہوئی ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل آفیسر الیکس کاﺅنٹوریس کا کہنا ہے کہ جوہن اختتام ہفتہ پر آپریشن کرائینگے اور ہڈی پر دباﺅ کے مسئلے کے حل اور آپریشن کے بعد صحت یابی کےلئے انہیں کافی عرصہ آرام کرنا ہوگا جس کے بعد ہی وہ بولنگ کے قابل ہو سکیں گے ۔بولانڈ فاسٹ باﺅلنگ اٹیک میں شامل ہوئے ہیں جس میں مچل سٹارک ،جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن کولٹر نیل بھی شامل ہیں