- الإعلانات -

یونس خان ،عمراکمل اوراحمدشہزادکا انتخاب کلیئرنس سے مشروط

قومی سلیکشن کمیٹی نے اسٹار بیٹسمینوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کے لئے پی سی بی سے اجازت طلب کرلی.
فیصل آباد قومی سلیکشن کمیٹی نے اسٹار بیٹسمین یونس خان، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کے لئے پی سی بی سے اجازت طلب کی ہے۔ تینوں فارمیٹس کے کپتانوں نے اپنی ممکنہ ٹیم کے نام چیف سلیکٹر انضمام الحق کے حوالے کردیئے ہیں ۔ ان میں کوئی نیا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا البتہ نئے پلیئرز کو اے ٹیم میں موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے دورے میں یونس خان،احمد شہزاد اور عمر اکمل کی شمولیت پی سی بی کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے کپتان اظہر علی اور ٹی 20 کپتان سرفراز احمد کی دی گئی فہرستوں سے سلیکٹرز پہلے کاکول کے ٹریننگ کیمپ کےلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے