- الإعلانات -

کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

ویلنگٹن ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے کین ولیمسن کو باقاعدہ طور پر ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے، اس طرح وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی تاریخ کے 29 ویں ٹیسٹ کپتان بن گئے ہیں۔ 25 سالہ ولیمسن بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 میں قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انہیں برینڈن میک کلم کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، میک کلم نے رواں سال فروری میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کو تینوں فارمیٹ کےلئے نیوزی لینڈ کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ولیمسن 48 ٹیسٹ، 93 ون ڈے اور 35 ٹی 20 میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔