- الإعلانات -

ثناءمیر کا قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت چھوڑے کا فیصلہ

کسی نوجوان کھلاڑی کو یہ ذمہ داری سونپ کر مستقبل کے لیے تیار کرنا چاہیے ،ویمنز کپتان کی میڈیا سے گفتگو.
اسلام آباد پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ میں نے قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کسی نوجوان کھلاڑی کو یہ ذمہ داری سونپ کرمستقبل کے لیے تیار کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا ۔ انہوںنے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو نئی ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے 2 سے 3 نام دیے ہیں، میں مزید 2 سال تک کھیل سکتی ہوں، اس دوران ویمنز ٹیم کی جتنی مدد کر سکتی ہوں کروں گی، انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ اور پیسہ دے کر ان سے اختیارات لے لیے جاتے ہیں جس سے نقصان ہوتا ہے، دیگر ٹیموں سے مقابلے کیلیے کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ثنا میر نے کہاکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو حال ہی میں بہت پذیرائی ملی لیکن اب بھی خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کیلیے بہت کچھ کرنا باقی ہے،اس کیلیے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔