- الإعلانات -

خوشخبری پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ویزے جاری

ایشیا کبڈی کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ویزے جاری کر دئیے گئے، مہمان ٹیم یکم مئی کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گی۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کبڈی کپ کا میلہ 2 سے 6 مئی تک واہ کینٹ میں سجے گا جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، نیپال، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے مطابق حکومت پاکستان کی کلیئرنس پر بھارتی کبڈی ٹیم کے دستے کو ویزے کا اجراء کر دیا گیا ہے اور ان کی پاکستان آمد یکم مئی کو واہگہ بارڈر کے راستے ہو گی، جہاں سے ٹیم کو واہ کینٹ لے جایا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔