- الإعلانات -

جان کر حیران رہ جائیں گے،کرکٹ کی دنیا میں تھر تھر مچ گئی

 ویسٹ انڈیز کے مقامی کرکٹر نے محض 21گیندوں پر سنچری سکور کرکے دنیائے کرکٹ میں تھر تھلی مچا دی ہے۔ ٹوبیگو کرکٹ ایسو سی ایشن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 23سالہ عراق تھامس کی ٹیم سکاربرو میسن ہال کو مخالف ٹیم سپائی سائیڈ کی جانب سے 152رنز کا ہدف ملاجس کے جواب میں تھامس نے مخالف باو¿لرز پر چڑھائی کرتے ہوئے محض 21گیندوں پر سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ 31گیندوں پر 131رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مطلوبہ ہدف محض 8اوورز میں پورا کرنے میں اہم ترین کردار نبھایا،ان کی اس اننگز میں 15چھکے اور 5چوکے شامل تھے۔اس سے پہلے تھامس نے اسی روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں 53گیندوں پر 97رنز بنا کر اپنی جارح مزاج بلے بازی کے جوہر دکھائے تھے۔