- الإعلانات -

آئی پی ایل میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

راجکوٹ ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) پیر کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ گجرات لائنز اور کنگز الیون پنجاب جبکہ دوسرا میچ رائزنگ پونے سپرجائنٹس اور ممبئی انڈینزکے مابین کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، میگا ایونٹ میں (آج) پہلا میچ گجرات لائنز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیموں کے مابین سراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ گجرات کی ٹیم سریش رائنا کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں برینڈن میک کلم، ڈوئن سمتھ، ڈوئن براوو اور جیمز فوکنر شامل ہیں۔ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض ڈیوڈ ملر انجام دیں گے جبکہ اسے گلین میکسویل، شان مارش اور مچل جونسن کی خدمات حاصل ہے۔ دوسرا میچ رائزنگ پونے سپرجائنٹس اور ممبئی انڈینز کے درمیان مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم پونے میں مدمقابل ہوں گی۔ ممبئی کی ٹیم روہیت شرما اور پونے سپرجائنٹس کی ٹیم ایم ایس دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔