- الإعلانات -

خو شخبری, عبدالرزاق کی ٹیم میں واپسی کا امکان

دورہ انگلینڈ کیلئے چیف سلیکٹر انضما م الحق نے ٹیم کے نام جا ری کر دیئے جن میں عمر اکمل احمد شہزاد اور شاہد آفر یدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ، انضما م الحق نے عبدالرزاق سمیت نظرانداز کھلاڑیوں کو آس دلا دی۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر اگر ٹیم میں دوبارہ واپسی کے خواہشمند ہیں تو یہ اچھی بات ہے، کوئی بھی کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی دکھائے اسے ضرور موقع دیں گے۔عبدالرزاق جیسے آل راؤنڈر ٹیم میں آئیں تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوگی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اسکواڈ کیلیے آل راؤنڈرز بڑی مشکل سے ڈھونڈے ہیں۔ انضما م الحق کا کہنا ہے کہ اگر آفریدی اچھی پر رفام کر تے ہیں تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں ہمیں ٹیم کیلئے مزید آل راؤ نڈر چاہیئے ہو ں گے