- الإعلانات -

انڈین پریمیئر لیگ،کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں (آج) پنجہ آزما ہونگی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) بدھ کو واحد میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں ایڈن گارڈن، کولکتہ کے مقام پر پنجہ آزما ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، میگا ایونٹ میں (آج) بدھ کو واحد میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں ایڈن گارڈن، کولکتہ کے مقام پر پنجہ آزما ہوں گی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم گوتم گھمبیر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کنگز الیون پنجاب کی کپتانی کے فرائض مرلی وجے انجام دیں گے۔ 29 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، گجرات لائنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے مابین کھیلاجائے گا۔ ممبئی انڈینز کو دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 22 مئی کو آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ون 24 مئی، ایلیمنیٹر 25 مئی، 27 مئی کو کوالیفائر ٹو جبکہ 29 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔