- الإعلانات -

پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کا نام فائنل کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لئے آسٹریلیا کے سٹورٹ گرانٹ لاکا نام فائنل کرلیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ہے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میںقومی ٹیم کے کوچ کےلئے کئی نام زیر بحث آئے لیکن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سٹورٹ گرانٹ لاءکے نام پر حتمی فیصلہ ہوگیا ۔پی سی بی سے معاملات طے پانے کے بعد آئندہ چندر روز میں سٹورٹ لاءکے نام کا اعلان کردیا جائے گا اور اگر اس کے ساتھ معاملات طے نہ پاسکے تو پھر سابق انگلش فرسٹ کلاس کرکٹرز اینڈریو جیمز مولز کا نام متبادل کوچ کے لئے فائنل کیا گیا ہے ،سٹورٹ لاءآسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان رہ چکے ہیں ۔