- الإعلانات -

پاکستان کا چوتھی ایشین ٹیم ایونٹ اور پانچویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ 4 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

18 سے 26 مئی تک منعقد ہونے والے ایونٹ میں آصف، بلا،بابر اور اسجد صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے
پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول چوتھی ایشین ٹیم ایونٹ اور پانچویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ محمدآصف، محمد بلا، بابر مسیح اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ایونٹ 18 سے 26 مئی تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چوتھی ایشین ٹیم ایونٹ اور پانچویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، چار کیوئسٹ ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے جن میں محمد آصف، محمدبلا، اسجداقبال اور بابرمسیح ٹائٹل کیلئے صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ میگا چیمپئن شپس کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ 10 سے 16 مئی تک موون پک ہوٹل آرکیڈ، کراچی میں منعقد ہو گا۔