- الإعلانات -

زمبابوے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی میزبانی کرے گا

زمبابوے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 11 جون کو پہلے ون ڈے سے ہو گا۔ زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ساتھ تمام لوازمات کو حتمی شکل دینے کے بعد ہم نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 جون، دوسرا میچ 13 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 جون کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 18 جون، دوسرا میچ 20 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جون کو کھیلا جائے گا، دونوں سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے اس سے قبل گزشتہ سال زمبابوے کا دورہ کیا تھا، مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز 3-0 سے جیتی تھی البتہ ٹی ٹونٹی سیریز 1-1 برابری پر ختم ہوئی تھی۔