- الإعلانات -

2018ء سرمائی اولمپکس گیمز کے جنوبی کورین چیف آرگنائزر چویانگ ہو مستعفی ہو گئے

جنوبی کوریا میں 2018ءمیں شیڈول سرمائی اولمپکس گیمز کے چیف آرگنائزر چو یانگ ہو مستعفی ہو گئے۔ چو یانگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے کاروباری گروپ کے ساتھ ضروری معاملات پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں اسلئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے اولمپک اور پیرالمپک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ہر رکن کے ساتھ بہترین کوششیں کی ہیں اور میں ان کے ساتھ تعاون کو جاری رکھوں گا۔ چانگ ہو نے 2014ءمیں چارج سنبھالا تھا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے رواں برس مارچ میں اعتماد ظاہر کیا تھا کہ جنوبی کوریا کی گیمز کے حوالے سے تیاریاں صحیح سمت کی طرف گامزن ہیں۔