- الإعلانات -

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا آج آغاز

لاہور: (روزنیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا امتحان آج ساؤتھمپٹن میں شروع ہو گا، قومی شاہینوں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج ساؤتھمپٹن میں شروع ہو رہا ہے، شاہینوں نے ٹیم پلان فائنل کر لیا۔ میزبان ٹیم کو پہلے میچ کی فتح کے سبب سیریز میں برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کو ہی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے جس میں اظہر علی، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق ،کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ اور سرفراز احمد شامل ہیں، اس کے علاوہ شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

سیریز کا افتتاحی ٹیسٹ میچ میزبان انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹ سے جیت لیا تھا۔