- الإعلانات -

انڈین پریمیئر لیگ، گجرات لائنز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں (آج) پنجہ آزما ہونگی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) جمعہ کو واحد میچ میں گجرات لائنز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں حیدر آباد کے مقام پر پنجہ آزما ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، میگا ایونٹ میں (آج) جمعہ کو واحد میچ میں گجرات لائنز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں حیدر آباد کے مقام پر پنجہ آزما ہوں گی۔ گجرات لائنز کی ٹیم سریش رائنا کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سن رائزرز حیدر آباد کی کپتانی کے فرائض ڈیوڈ وارنر انجام دیں گے۔ 29 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، گجرات لائنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے مابین کھیلاجائے گا۔ ممبئی انڈینز کو دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 22 مئی کو آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ون 24 مئی، ایلیمنیٹر 25 مئی، 27 مئی کو کوالیفائر ٹو جبکہ 29 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔