- الإعلانات -

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ یہ وکٹ گزشتہ وکٹ کے مقابلے میں زیادہ خشک ہو گی اور ہم بعد میں اس وکٹ کا فائدہ اٹھائیں گے۔

انگلینڈ نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کا اعلان کیا اور سیم کرن کی جگہ جوفرا آرچر انگلش ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔