- الإعلانات -

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کر لیے

لاہور: بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں2 ہزار رنزمکمل کر لیے جب کہ جاوید میانداد نے صرف 42 ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

بابر اعظم نے توفیق عمر کے برابر 53 ویں ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کیا، شعیب محمد47،سعید احمد، سعید انور اور محمد یوسف 48، حنیف محمد، صادق محمد اور محسن خان 49، ظہیر عباس 50، ماجد خان اور اظہر علی51، انضمام الحق 52 ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔