- الإعلانات -

کیمرون کے فٹ بالر دوران میچ انتقال کر گئے

اسلام آباد ۔ رومانیہ فٹ بال لیگ کے دوران کیمرون کے ایک کلب میں مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلنے والے فٹ بالر پیٹرک ایکنگ دورانِ میچ میدان میں گر کر انتقال کرگئے۔ 26 سالہ پیٹرک ایکنگ متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آئے تھے لیکن محض سات منٹ بعد ہی وہ زمین پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ میدان میں گرنے سے پہلے ان کی کسی کھلاڑی سے کوئی ٹکر نہیں ہوئی۔ شبہ ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس سے پہلے 2003 میں کیمرون کے ہی مڈ فیلڈر مارک ویوین فو دورانِ میچ گر پڑے تھے اور ان کا انتقال ہو گیا تھا۔