- الإعلانات -

اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد ۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین میں نیٹ بال کے کھیل کےلئے مختلف شہروں میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، بہاولپور، پشاور، کوئٹہ، ملتان شامل ہیں، ان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی لڑکیوں کو بیرون ملک تربیت کے لئے بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پہلی اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں کھیلی جائے گی جس میں بارہ ٹیموں کو رکھا جائے گا اور ایونٹس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین ٹیم کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کا اندراج کروانے کےلئے 0321-9229711 اور 0331-5388841 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔