- الإعلانات -

سندھ ٹیم قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی،جاوید خان

سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن سیکرٹری جاوید خان نے کہا ہے کہ سندھ ٹیم قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ جاوید خان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ٹیم کا ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کراچی میں تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں 8 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں ساجد حسین، ریاض احمد، ا سدعلی، غلام حسین، محمد عرفان، رضوان، فیروز سیف اور سمیر غلام علی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ 13 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، سوئی سدرن گیس، فاٹا، اسلام آباد، ہا ئر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوااور سندھ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ جاوید خان نے امید ظاہر کی ہے کہ سندھ کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور چیمپئن شپ 16 مئی تک جاری رہے گی۔