- الإعلانات -

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان

اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں اگرچہ گزشتہ چند سال سے خواتین کو کھیل کھیلنے کی اجازت حاصل ہے، تاہم اب بھی بہت سارے کھیل ایسے ہیں جن میں تاحال سعودی خواتین کو اپنی مہارت دکھانے کا موقع نہیں ملا۔

ایسے ہی کھیلوں میں گالف کا کھیل بھی شامل ہے اور اب سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔

جی ہاں، سعودی عرب کی حکومت رواں برس نومبر میں خواتین کے گالف تین روزہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی، جس میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس نومبر میں لیڈیز یورپین ٹوئر (ایل ای ٹی) کی جانب سے دی سعودی لیڈیز انٹرنیشنل نامی گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔