- الإعلانات -

جنوبی افریقن کرکٹر بھارت میں سپن باﺅلنگ کیمپ میں شرکت کریں گے

جوہانسبرگ ۔ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ (سی ایس اے) نے کھلاڑیوں کیلئے بھارت میں سپن باﺅلنگ کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیمپ کیلئے مجموعی طور پر 14 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں 8 سپنرز اور 6 بلے باز شامل ہیں۔ کیمپ 14 سے 21 مئی تک ممبئی میں منعقد ہو گا۔ سی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس سے قبل بھی بھارت میں منعقدہ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا تھا اسلئے ہم نے دوبارہ وہاں پر سپنرز کیلئے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور امید ہے کہ اس کے بھی بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ سی ایس اے سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کلاڈی ہینڈرسن اور بیٹنگ کنسلٹنٹ ایچ ڈی ایکرمین کیمپ میں کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔