- الإعلانات -

مسلسل چوتھی بار ایشین ٹیم سکواش چیمپیئن پاکستان کے ہاتھ میں

پاکستان نے مسلسل دوسری بار ایشین ٹیم سکواش چیمپیئن شپ جیت لی ،پاکستان کی جانب سے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے فائنل2-0 سے اپنے نام کر لیا،ٹیم ایونٹ فائنلز میں پاکستان کے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے ہانگ کانگ کے لی ہو ین اور تانگ منگ ہانگ کو شکست دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایشین ٹیم سکواش چیمپیئن شپ کا کامیابی سے دفاع کر لیا،تائیوان کے شہر تائی پے میں کھیلے گئے فائنل میں ہانک کآنگ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا،پاکستان کی جانب سے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے فائنل دو صفر سے اپنے نام کر لیا، ٹیم ایونٹ فائنل کے پہلے مقابلے میں فرحان زمان نے ہانگ کانگ کے لی ہو ین کو2-3 سے شکست دی،ٹیم ایونٹ فائنل کے دوسرے مقابلے میں فرحان محبوب نے تانگ منگ ہانگ کو0-3سے ہرایا، قومی ٹیم کے کوچ فہیم گل نے پاکستان کی کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے بھارت کو2-1سے شکست دی تھی۔