- الإعلانات -

دورہ انگلینڈ سے پہلے عامر کو خبردار کر دیا گیا

قو می کرکٹ ٹیم کے ما یہ ناز آف سپنر سعید اجمل نے کہا کہ قومی ٹیم ایک طویل عرصہ کے بعد انگلینڈ کا دورہ کر رہی ہے محمد عامر کو بہت زیادہ محتاط ہو نا پڑئے گا ۔وہ گزشتہ روز یہاں کر کٹ اکیڈمی میںمیڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کے پا کستان کی کرکٹ ٹیم دوبارہ انگلینڈ کے دورے پر جا رہی ہے وہاں سپاٹ فکسنگ میںسز یافتہ محمد عامر کو بہت زیادہ احتیاط کر نا پڑ ئے گی،محمد عامر پر سٹیڈیم کے اندر اور باہر لوگوں نے اس پر آوازیں کسنی ہیں مگر وہ ان تمام چیزوں سے قطع تعلق ہو صرف پا کستان کی عزت کے لیے میدان میں ا’تریں اور آوازیں کسنے والوں کے منہ اپنی کارکردگی سے بند کر یں انہوں نے کہا کہ محمد آصف اور سلمان بٹ کو موقعہ ملنا چا ہیے یاسر شاہ انجری کا شکار ہیں جس سے پا کستان ٹیم کی با ﺅ لنگ لا ئین کمزور ہو گی.