- الإعلانات -

بھارت کے مڈل آرڈر بلے باز یووراج سنگھ نے کہا موقع ملا تو ایک بار ضرور کروں گا

بھارت کے مڈل آرڈر بلے باز یووراج سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر 6چھکے مارنا پسند کریں گے۔ 34سالہ مڈل آرڈر بلے باز نے کرکٹ سٹیڈیم میں کینسر جیسی موذی بیماری سے لڑنے والے 17بچوں سے ملاقات کی جن میں بیشتر کی عمریں 7سے8سال کے درمیان تھیں۔اس ملاقات کے دوران ایک بچے نے یوراج سنگھ سے سوال کیا کہ کیا وہ ایک بار پھر 6چھکے لگائیں گے تو یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ آپ دعا کریں ، میں دوبارہ 6چھکے لگاؤں گا۔یاد رہے کہ 2011ء کے ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا ایورڈ حاصل کرنے والے یووراج سنگھ پر اسی سال کینسر کے مریض ہونے کا انکشاف ہواتھا جس کے بعد انہوں نے علاج کے ذریعے اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کیا ہے۔