- الإعلانات -

میچ کے دوران سر پر ایسا گیند لگا جیسے تیز رفتار ٹرک

نئی دہلی: معروف آسٹریلین بلے باز جارج بیلی انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے میچ کے دوران سر گیند لگنے کے بعد بڑی انجری سے محفوظ رہے اور اس کا سہرا انہوں نے عالمی معیار کے نئے ہیلمٹ کے سر باندھ دیا۔

انڈین پریمیئر لیگ میں منگل کو رائزنگ پونے سُپر جائنٹس اور دہلی ڈیئر ڈیولز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پونے کی اننگ کے دوران ناتھن کولٹر نائیل کی ایک شارٹ گیند کو بیلی نے پل کرنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کا ایج لگ کر ہیلمٹ سے جا لگی۔

یاد رہے کہ کولٹر نائیل نے 2013 میں بیلی کی زیر قیادت ہی آسٹریلیا کیلئے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

اس کا اثر اتنا شدید تھا کہ ان کا ہیلمٹ اڑ کر وکٹ سے دور جا گرا۔

خود جارج بیلی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ ٹرک میرے چہرے سے ٹکرا گیا ہو۔

انہوں نے میچ میں اپنی ٹیم کی 19 رنز سے فتح کے بعد کہا کہ میرے خیال میں مجھ سے زیادہ بہتر طریقے سے ٹی وی پر لوگ زیادہ بہتر منظر دیکھ سکے ہوں گے کیونکہ مجھے جس حد تک یاد ہے وہ یہ کہ میرے چہرے بہت تیز رفتار کا حامل ٹرک ٹکرا گیا ہو۔

سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ لیکن میں انتہائی خوش ہوں کہ میں نے نئی طرز کا معیاری ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کی وفات کے حوالے سے سامنے آنے والی جائزہ رپورٹ کے بعد کھلاڑیوں کیلئے فاسٹ باؤلرز کیخلاف ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا تھا۔

گیند جیسی بیلی کو لگی تو کولٹر نائیل نے ان سے معذرت کی جبکہ دہلی کھلاڑی بھی فوراً ان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے پہنچ گئے۔

بیلی اس پر مسکراتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مایوس تھے کہ ہیلمٹ اڑ کر وکٹ پر کیوں نہیں لگا لیکن کچھ لوگ یہ دیکھ رہے تھے کہ میں کیسا ہوں۔